حکومت سے اسمگل شدہ ٹائروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ
منگل 29 اپریل 2014 15:24
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان میں اسمگل شدہ ٹائروں کی بھرمار کے سبب مقامی انڈسٹری کی فروخت جمود کا شکار ہے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کا مارکیٹ شیئر 50 فیصد سے تجاوز کرچکا ہے، چمن اور لنڈی کوتل کے راستے یومیہ 250 ٹرک اسمگل شدہ ٹائر لے کر پاکستان پہنچ رہے ہیں جو ملک بھر میں کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں، ٹائروں کی اسمگلنگ کو متعلقہ کسٹم افسران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، پاکستانی ٹائر کا اسمگل شدہ 110 برانڈز سے مقابلہ ناممکن ہوگیا، اسمگلنگ پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں 50 سال پرانی ٹائر مینوفیکچرنگ کی صنعت بند ہوجائیگی۔
اسمگلنگ کے سبب حکومت کو ریونیو کی مد میں سالانہ 15 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے، دوسری جانب مقامی انڈسٹری کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
مقامی ٹائر انڈسٹری نے ملک میں اسمگل شدہ ٹائروں کی بھرمار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر اور وفاقی وزارت خزانہ سے فوری طور پر اسمگل شدہ ٹائروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
انڈسٹری کی جانب سے ایف بی آر اور وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردہ ایس او ایس مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں قائم ایسی دکانوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر مہم چلائی جائے۔پہلے مرحلے میں ایف بی آر انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس ونگ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی کی بڑی مارکیٹ پر چھاپوں سے اس کا آغاز کرے اور مختلف دکانوں میں ٹائروں کے بارے میں دستاویز طلب کرے، قانونی دستاویز موجود نہ ہونے پر اسٹاک فوری طور پر قبضے میں لے کر اسمگل شدہ ٹائر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، دوسرے مرحلے میں لنڈی کوتل اور چمن سے کوئٹہ، کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں کو جانیوالے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔
ان چیک پوسٹوں کو مکمل اختیار ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی ٹرک کو روک کر اس کا معائنہ کرسکیں اور اگر قانون کے مطابق سامان ہو تو جانے دیا جائے، غیرقانونی سامان کی صورت میں سامان کو فوری ضبط کرلیا جائے، تیسرے مرحلے میں حکومت کو افغان حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے اور مسئلے کا تصفیہ ڈھونڈنا چاہیے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق زیادہ تر سرد مغربی ملکوں کے لیے بنائے گئے ٹائر پاکستان میں لاکر ڈمپ کیے جارہے ہیں جو پاکستان کے گرم موسم کے لیے غیرموافق اور گاڑی میں سفر کرنے والوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اسی طرح زائد المیعاد اور استعمال شدہ ٹائروں کو بھی نئے ٹائر کے نام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.