پشاور،بڈھ بیرمیں شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزموادسے تباہ کردئیے

منگل 29 اپریل 2014 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزموادسے تباہ کردئیے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسے بحال کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بڈھ بیر کے علاقے میرہ بالرزئی اور ماشوگگر میں بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزمواد نصب کرکے تباہ کر دئیے دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں گلبہار، نشتر آباد، لاہوری اور سکندرہ پورا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پیسکوحکام کے مطابق 2گھنٹے میں تمام علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :