پاکستان اور امریکہ کے مابین ملٹری ٹو ملٹری اور انٹیلی جنس ٹو انٹیلی جنس تعاون احسن طریقے سے چل رہا ہے ، جلیل عباس جیلانی

منگل 29 اپریل 2014 14:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ملٹری ٹو ملٹری اور انٹیلی جنس ٹو انٹیلی جنس تعاون احسن طریقے سے چل رہا ہے ،واشنگٹن میں ایک عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان پاک افغان سرحد کی نگرانی کے حوالے سے یہ تعاون مزید موثر اور مثبت انداز سے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات پر پاکستان کا واضح موقف تھا کہ کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہیں ہو گی اور ساری دنیا بشمول امریکہ نے اس بات کو نہ صرف بے حد سراہا ہے بلکہ پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی گئی ہے۔جیلی عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کو اگلے ماہ ایشین ڈیولپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک سے پیسے ملنے کی امید ہے، ساتھ ہی ساتھ کولیشن سپورٹ فنڈ کی اگلی قسط بھی ملنے کی توقع ہے۔ پاکستانی سفیر کے مطابق سی ایس ایف کی یہ رقم اگلے چند روز میں منتقل کر دی جائے گی، جو تقریباً ساڑھے تین سو ملین کے قریب بنتی ہے۔