جارج کلونی نے برطانوی قانون دان امل عالم الدین سے منگنی کرلی

منگل 29 اپریل 2014 13:36

جارج کلونی نے برطانوی قانون دان امل عالم الدین سے منگنی کرلی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ہالی وڈ کے اداکار اور ہدایت کار جارج کلونی اور برطانوی قانون دان امل عالم الدین کی منگنی ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جارج کلونی اور 36 سالہ ایمل کی منگنی کی تقریب لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ منگنی کی خوشی مناتے دکھایا گیا۔ دوسری طرف نیویارک پوسٹ نے ان کی منگنی کی تصدیق کی ہے۔ جب جارج کے ترجمان سے پوچھا تواس نے اداکار کی ذاتی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :