گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید

منگل 29 اپریل 2014 12:49

گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ملک بھر میں شدید گرمی پڑرہی ہے، سورج آگ کے گولے برسا رہا ہے،ایسے میں 14 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں سندھ کے شہری علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 جبکہ دیہاتوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک ہے۔

صورتحال کے خلاف مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں رات گئے احتجاج ہوا،شہریوں نے اپیل کی ہے کہ موسم کی سختی کے پیش نظر لوگوں پر رحم کرتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے۔لاڑکانہ میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز پرتشدد مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کیخلاف تھانہ سول لائن میں 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرتشدد احتجاج کے خلاف واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یونین سندھ کے مختلف شہروں میں کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں،پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہے، بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان ہیں۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔لائٹ جائے تو آنے کا نام نہیں لیتی۔

متعلقہ عنوان :