توہین عدالت پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی 7 مئی کو طلب

منگل 29 اپریل 2014 12:29

توہین عدالت پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی 7 مئی کو طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ہائی کورٹ نے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نجم سیٹھی کو 7 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ نے محمد الیاس کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ نہ ملنے پر چیر مین پی سی بی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر تے ہوئے 7 مئی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنے عہدے سے برطرفی اور پنشن نہ ملنے کے خلاف گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔