وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

منگل 29 اپریل 2014 12:08

وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، برطانوی کابینہ اراکین سے ملاقات اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرنے کے ساتھ مالیاتی اور توانائی کے شعبوں کے چیف ایگزیکٹوز اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے بہتر ماحول کے بارے میں معلومات دی جائیں گی ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود قریبی تعاون اور شاندار تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :