کترینہ کیف کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

منگل 29 اپریل 2014 11:50

کترینہ کیف کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے لیکن کترینہ کیف کا معاملہ الٹ ہے جنہوں نے نئی فلم ''رئیس'' میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف اور کنگ خان کی آخری فلم "جب تک ہے جان " تھی جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے خوبصورت گانوں نے کترینہ اور کنگ خان کی جوڑی کو بے حد مقبولیت بخشی۔ کنگ خان کے ساتھ پھر سے کام کرنا بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں لیکن کترینہ کیف کا مزاج ان دنوں کافی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے۔ انہوں نے نئی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :