کرونا وائرس،سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ وحج زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، دل،گردوں کے مریض،عمررسیدہ افراد،تین سے پانچ سال کے بچے اورحاملہ خواتین حج وعمرہ ملتویٰ کردیں،سعودی وزارت صحت

پیر 28 اپریل 2014 23:46

کرونا وائرس،سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ وحج زائرین کے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) سعودی عرب نے کرونا وائر س کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج وعمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دل،گردوں کے مریض،عمررسیدہ افراد،تین سے پانچ سال کے بچے اورحاملہ خواتین حج وعمرہ ملتویٰ کردیں،سعودی وزارت صحت سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حج وعمرہ پالیسی میں تبدیلی کی وجہ کرونا وائر س ہے ،بیان میں کہاگیاکہ یہ اقدام انسانی جانیں بچانے کے لیے اٹھایاگیاکیونکہ غیرملکی زائرین یہاں آکر اس مرض میں مبتلاہوسکتے ہیں اورپھر یہی وائرس دنیا بھر میں پھیل کر تباہی مچاسکتاہے،بیان کے مطابق عمرہ زائرین کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں،بیان کے مطابق دل،گردوں کے مریض،عمررسیدہ افراداورتین سے پانچ سال کے بچے حج وعمرہ ملتوی کردیں،حاملہ خواتین بھی سعودی عرب کا رخ نہ کریں،بیان کیمطابق 2012 سے اب تک کم از کم سو سے زیادہ مریض مرس نامی کرونا وائرس کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں،بیان کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں موجود غیرملکی زائرین کے لیے ریاض، جدّہ اور دمام کے تین ہسپتالوں میں مرس کے علاج کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس بیماری کے علاج کے لیے تین ہسپتالوں میں سپیشلسٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں 146 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا جا سکتا ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی باشندوں نے سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔