امریکہ کا روس کے سات حکومتی اہلکاروں اور17کمپنیوں کے خلاف نئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان ،روس کا بھی امریکہ کو تکلیف دہ جواب دینے کا اعلان،ممکنہ طورپر یورپ کو گیس سپلائی معطل کی جاسکتی ہے،سرگئی لارووف، یورپی یونین میں شامل حکومتیں بھی روس کی15شخصیات کے اثاثے منجمد ، ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی،سینئرسفارتکارکی گفتو

پیر 28 اپریل 2014 23:41

واشنگٹن/ماسکو/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) امریکہ نے روس کے سات حکومتی اہلکاروں اور17کمپنیوں کے خلاف نئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا،ادھر روس کی طرف سے بھی نئی امریکی پابندیوں کا تکلیف دہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے،دوسری جانب یورپی یونین میں شامل حکومتیں متفق ہو گئی ہیں کہ وہ روس کی مزید 15 شخصیات کے نہ صرف اثاثے منجمد کر دیں گی بلکہ اس افراد پر ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤ س نے کہاکہ روس کے خلاف یہ نئی پابندیاں یوکرائن میں تناؤ کم کرنے کے حوالے سے ہونے والے بین الاقوامی معاہدے پر عملدرآمد پر ناکامی کے باعث عائد کی گئی ہیں اگر روس کی طرف سے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو اسے زیادہ بڑی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ان تازہ پابندیوں کے علاوہ امریکی حکومت نے ایسے ہائی ٹیک آلات کے برآمدی لائسنسوں کی درخواستیں بھی رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو روس کی فوجی صلاحیت میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ امریکی کامرس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹس موجودہ لائسنسوں کو بھی منسوخ کر دیں گے، ادھر روس کی طرف سے نئی امریکی پابندیوں کا تکلیف دہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے،روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کہاکہ ہم یقینا اس کا جواب دیں گے ہمیں یقین ہے کہ یہ رد عمل امریکہ کے لیے تکلیف دہ اثرات کا حامل ہو گا، انہوں نے کہاکہ روس یورپ کو گیس سپلائی معطل کرسکتاہے،دوسری جانب یورپی یونین میں شامل حکومتیں متفق ہو گئی ہیں کہ وہ روس کی مزید 15 شخصیات کے نہ صرف اثاثے منجمد کر دیں گی بلکہ اس افراد پر ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی، یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے بتایا کہ جن 15 شخصیات کے خلاف پابندیوں پر اتفاق کیا گیا ہے ان کے نام عوامی سطح پر اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک یہ نام یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :