پی سی بی کی طرف سے عبوری کمیٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل دائر
پیر 28 اپریل 2014 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے عبوری کمیٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
سوموار کے روز جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کے لئے عبوری کمیٹی تشکیل دی تھے لیکن اسے انتخابات سے قبل ہی ختم کر دیا گیا جوکہ خلاف قانون تھا ۔
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بورڈ کے اقدام کو درست قرا ر دیتے ہوئے کمیٹی کو تحلیل کرنے کو بورڈ کا انتظامیہ معاملہ قرار دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ معزز ڈویژن بنچ نے دلائل سننے کے بعد پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.