لاڑکانہ، 6 روز سے فیڈر کی بندش پر مشتعل افراد نے سیپکو کے دفتر پر حملہ کرکے ایک گاڑی کو آگ لگادی

پیر 28 اپریل 2014 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 روز سے فیڈر کی بندش پر مشتعل افراد نے سیپکو کے دفتر پر حملہ کرکے ایک گاڑی کو آگ لگادی۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے حکم پر واجبات کی عدم ادائیگی اور لائن لاسز کے باعث سیپکو انظامیہ نے لاڑکانہ کے نذر فیڈر کو بند کردیا تھا، مسلسل 6 روز سے بجلی کی بندش پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔

جس پر سیپکو انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، لاٹھی چارج پرعوام مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے دفتر پر حملہ کردیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس، رینجرز اور سیپکو ملازمین پر لاٹھیاں اور پتھر برسائے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 اراد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ نامعلوم افراد نے وہاں کھڑی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگادی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی نفری اب بھی سیپکو کے دفتر میں تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :