لاہور ہائیکورٹ نے سسرالیوں کی جانب سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی تیزاب پلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پیر 28 اپریل 2014 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سسرالیوں کی جانب سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے زبردستی تیزاب پلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نصیر آباد کے علاقے میں دو بچوں کی ماں ممتاز بی بی پر پہلے اس کے سسرالیوں نے شدید تشدد کیا اور پھر اسے زبردستی تیزاب پلا دیا۔خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :