کراچی، گر می کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی طلب بڑھ گئی ، 7بڑے پمپنگ اسٹیشنزسمیت علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل پانی کی کمی بڑھ گئی

پیر 28 اپریل 2014 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی عدم فراہمی ، گر می کی شدت میں اضافہ کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ 7بڑے پمپنگ اسٹیشنزسمیت علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل اور بریک ڈاؤن نے اس کمی کو مزید بڑھا دیاہے ،تاہم واٹر بورڈ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ دستیاب پانی ہی کو منظم و مزید بہتر طریقے اور منصفانہ تقسیم سے شہر کے ہرعلاقے میں فراہم کیاجائے واٹر بورڈ کے افسران شب وروز اس کے لئے کو شاں ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں دوسری جانب 7 سے زائد حساس مقامات پر ان علاقوں کے مکین والو ز آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تاہم قانون نا فد کر نے والے اداروں سے تعاون کے لئے رجوع کیاہے ،ان تمام عوامل سے پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں در پیش ہیں جبکہ K-iiiسے NEK پمپنگ اسٹیشن کے زریعے حب ڈیم کے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے ،مناسب حکمت عملی کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں نا غہ سسٹم کا نفاذ بھی کیا گیا ہے یہ حقیقت ہے کہ 2006 کے بعد سے کراچی میں فراہمی آب کا کوئی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس کی و جہ سے پانی کی پہلے ہی سے قلت کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پا نی کی مو جودہ حالیہ قلت پر قابو پالیا جائے گا ،دوسری جانب حب کے علاقہ میں بارش کی نوید سے پانی فراہم ہو سکتا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ با رشوں کے لئے دعائیں ضرور کریں ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ ہائیڈرنٹس بھی نا غہ کے دوران بند رہتے ہیں ان کو مقررہ اوقات کا پابند کیا گیا ہے ،غیر قانو نی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن کی ا ولین تر جیحات میں شامل ہے ،تاہم قانون نا فذ کر نے والے اداروں کا تعاون ملتے ہی فوری آپریشن شروع کر دیا جائے گا خاص طور پر ضلع غربی میں آپریشن کے لئے ڈپٹی کمشنر، ڈی جی رینجرزسے رابطہ کیاہے تاکہ غیر قانونی پانی چوری کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ،انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے پو لیس کی مدد سے ناظم آباد گجر نالہ کا ہائیڈرنٹ مسمار کیا یہ سلسلہ جاری رہے گااور واٹر بورڈ کی پانی کی چوری کا مکمل خاتمہ کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی ان نا پسندیدہ پانی چوری کر نے والے عناصر سے سختی سے نپٹا جائے گا اور بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :