پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 5 کی طالبات نے سالانہ ڈنر کی رقم تھر متاثرین کو وقف کر دی

پیر 28 اپریل 2014 19:55

پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 5 کی طالبات نے سالانہ ڈنر کی رقم تھر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر5 کی طالبات نے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سالانہ ڈنر کا انعقاد کرنے کی بجائے تھر میں قحط متاثرین کے لئے ایک لاکھ روپے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاسٹل کی وارڈن و چئیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی ایجوکیشن ڈاکٹر تحسین محمود کی نصیحت پر تمام طالبات نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خود بہترین کھانا کھانے اور خوشیاں منانے کی بجائے تھر کے بھوک سے بلکتے بچوں اور لوگوں کو یاد رکھنا چاہئیے ۔

اس سلسلے میں امداد ی چیک کی فراہمی کے لئے ڈاکٹر تحسین محمود نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بحرانوں سے نبٹنے کے لئے اقوام میں ایسا جذبہ ہونا ضروری ہے۔