اسلام آباد: لاپتا افراد کے لواحقین پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، سڑکوں پر گھسیٹا

پیر 28 اپریل 2014 18:58

اسلام آباد: لاپتا افراد کے لواحقین پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، سڑکوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) اسلام آباد کا ڈی چوک میدان جنگ بن گیا، پولیس کا لاپتا افراد کے لواحقین پر بدترین تشدد، آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی، آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین اور پولیس کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب لواحقین نے مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہائوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انھیں ڈی چوک پر روک لیا۔

(جاری ہے)

لاپتا افراد کے لواحقین نے دوسرا اختیار کرنے کی کوشش کی تو اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سڑکوں پر بھی گھسیٹا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کے تشدد سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرہ میں شریک آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے ڈی چوک پر لاپتا افراد کے لواحقین کا کیمپ بھی اکھاڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :