اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، ادارے اپنے آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا ، مولانا فضل الرحمن

پیر 28 اپریل 2014 16:52

اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، ادارے اپنے آئینی حدود میں ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، ادارے اپنے آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں ہوں، سب ایک ہی ملک کے ادارے ہیں اور ان کے درمیان تعاون ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم اچھا شگون نہیں، میڈیا کچھ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جبکہ زمینی حقائق مختلف ہوتے ہیں مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :