رحیم یارخان ، ریلوے ٹریک پر زورداردھماکے سے زکریا ایکسپریس کاانجن متاثر ، دو افراد زخمی ، ٹریک بحال

پیر 28 اپریل 2014 16:39

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) رحیم یارخان میں ریلوے ٹریک پر زورداردھماکے سے زکریا ایکسپریس کاانجن متاثر ہوا،2افرادزخمی ہوئے ، 4گھنٹے بعد اپ اورڈاؤن ٹریک بحال کردئیے گئے جبکہ دھماکے کی ذمے داری کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔پولیس کے مطابق د ھماکاآدم صحابہ اسٹیشن کے قریب اس وقت ہوا جب زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ٹرین کے انجن کوشدید نقصان پہنچا اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر 5فٹ گہرا اور 4 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔جی ایم ریلویز کے مطابق دھماکے میں زکریاایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورزخمی ہوئے جنھیں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیاگیاجبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا دھماکے کی ذمے داری کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :