ایفی ڈرین کیس ، علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزموں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

پیر 28 اپریل 2014 16:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزموں کی عدم حاضری پر سماعت چودہ مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی،علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزم عدالت پیش نہیں ہوئے،مقدمے میں تیرہ ملزموں کو نامزد کیا گیاجبکہ ایک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیارکو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے ملزموں کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت چودہ مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :