باسط علی جونیئرکرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر
پیر 28 اپریل 2014 16:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق چیرمین ذکا اشرف کے قریبی ساتھی اور موجودہ چیرمین نجم سیٹھی پر تنقید کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ فرخ زمان، علی نقوی اور علی ضیا سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اس سے قبل فروری میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ریجنل کرکٹ اکیڈمی کراچی کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکیا تھا تاہم راشد لطیف نے عہدہ سنبھالنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹرمقررکیا گیا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.