عدالت کا آصف زرداری کیخلاف نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم

پیر 28 اپریل 2014 16:13

عدالت کا آصف زرداری کیخلاف نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) وفاقی محتسب ادارہ (نیب) کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر 5 ریفرنسزمیں دلائل مکمل کرلئے جس پر احتساب عدالت نے نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد احتساب عدالت میں جسٹس محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولوگراؤنڈ میں دلائل مکمل کئے۔ نیب نے احتساب عدالت سےاستدعا کی کہ آئندہ سماعت پرسابق صدر کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کوثبوت پیش کرنےکا حکم دیا تاہم نیب نےآئندہ سماعت تک وقت مانگ لیا۔

اس مو قع پر سابق صدر آصف زردرای کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالت جب بھی سابق صدرکو بلائےگی وہ آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں کو احترام کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

متعلقہ عنوان :