جیل میں بند قیدی نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا

پیر 28 اپریل 2014 15:02

جیل میں بند قیدی نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) اڈیالہ جیل میں بند قیدی امتیاز علی ناجی کھوکھر نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ امتیاز علی کھوکھر اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ سینئر اداکار محمود خان کی قسم پرسی کی خبریں سننے کے بعد انہوں نے محمود خان کیلئے بیس ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے پہلے وظیفے کا چیک محمود خان کو دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار محمود خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں ہے کہ یہ خدا پرست کون ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی خدا نے میرے لیے مدد کا کوئی سبب پیدا کیا ہے ۔ میں اپنے بھائی کا شکر گزار ہوں جس نے جیل میں رہ کر بھی میرا خیال رکھا ہے ۔ محمود خان نے مزید کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ جیسے ناچیز پر مہربانی کرتے ہوئے وظیفہ جاری کیا ۔پنجاب حکومت فنکاروں کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہے اور پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد وہ بھی متحرک ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اب کوئی بھی فنکار فاقہ کشی پر مجبور نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :