کرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے ، احسان مانی کا مطالبہ

پیر 28 اپریل 2014 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کا صدر کوئی ایسا شخص ہونا چاہیے جو کسی بورڈ کے ساتھ منسلک نہ ہو تاہم وہ کرکٹ اور کرکٹ کے امور کو بہتر انداز میں سمجھتا ہو۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم جان ہارورڈ اور برطانیہ کے وزیراعظم جان میجر یا ان جیسے رتبے کا شخص ہوسکتا ہے جو غیر جانبدار ہو اور ان کی شخصیت غیر متنازع ہو۔ جان میجر سرے کاؤنٹی کلب سے وابستہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :