جب کھلاڑی بھوکے پیٹ کرکٹ کھیلیں گے تو ملک میں میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن اضافہ ہوگا ، جاوید میانداد

پیر 28 اپریل 2014 14:48

جب کھلاڑی بھوکے پیٹ کرکٹ کھیلیں گے تو ملک میں میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی بھوکے پیٹ کرکٹ کھیلیں گے تو ملک میں میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن اضافہ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے روز گار کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ جب کھلاڑیوں کے پیٹ میں کھانا نہیں ہوگا تو وہ کس طرح کرکٹ کھیلے گا اور کرکٹ کھیلے گا تو میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

جاوید میاں داد نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں ڈپارٹمنٹ کا کردار اہم ہے تاہم ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنا کھیل کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے اس وقت سیاست کا خاتمہ نہیں ہوسکتا جب تک مخلص لوگ اس کھیل میں آگے نہیں آئیں گے۔ جو رقم کھیل پر خرچ ہونی چاہیے وہ وکلاء کی فیسوں پر خرچ ہورہی ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کہتے ہیں کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اداروں کا اہم کردار ہے۔ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرنے کے تباہ کن اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ اس لئے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاروت کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ریجن کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :