ورلڈ کپ 2015میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردارادا کرنا چاہتاہوں ، ناصر جمشید

پیر 28 اپریل 2014 14:48

ورلڈ کپ 2015میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردارادا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازناصرجمشید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردارادا کرنا چاہتاہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ناصر جمشید نے کہاکہ وہ گرم موسم میں بھرپور ٹریننگ کرکے اپنی فٹنس اور وزن کم کررہے ہیں جبکہ اکیڈمیز کے کوچز کی رہنمائی میں بیٹنگ خامیوں پر قابو پانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کیمپ میں اپنی فٹنس اور فارم ثابت کرکے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کریں گے تاکہ آئندہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ان ایکشن دکھائی دیں۔ ناصر جمشید نے کہا کہ وہ موقع ملنے پر ماضی میں کی جانیوالی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے بلکہ شائقین انہیں نئے روپ میں دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :