میری اداکاری کے بڑے ناقد میرے والدین ہیں‘عالیہ بھٹ

پیر 28 اپریل 2014 14:02

میری اداکاری کے بڑے ناقد میرے والدین ہیں‘عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) بھارتی فلم نگری کا نیا ستارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میں آج جس مقام پر ہو ں اس کا سہرا میری والدہ کو جاتا ہے- میری اداکاری کے سب سے بڑے ناقد ان کے والدین ہیں جنہوں نے کبھی بھی اس کے کام کی تعریف نہیں کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹریو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کے والد مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ایک بہترین فلساز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں بہت نام کمایا ہے، دونوں ہی کی اپنی ایک الگ رائے ہے اور وہ ہمیشہ میرے کام کو انتہائی تنقیدی نگاہ دیکھتے ہیں اسی لئے انہیں لگتا ہے کہ شائد وہ ان کے کام کی تعریف کرنے والے آخری لوگوں میں سے ہوں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ آج بالی ووڈ میں جس مقام پر ہیں اس کا سہرا ان کی والدہ سونی رازدان کو جاتا ہے جو ان کی خوراک سمیت ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایسی فلم میں کام کرے جسے ان کی سب سے بڑی بہن پوجا بنائے اور دوسری بہن شاہین اس کی ہدایت کاری کرے۔

متعلقہ عنوان :