فلم” ہاوٴس فل تھری “8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 28 اپریل 2014 14:02

فلم” ہاوٴس فل تھری “8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) بالی وڈ سٹار جیکولین فرنینڈس اور اکشے” ہاوٴس فل تھری “میں بھی ایک ساتھ کام کریں گے۔ فلم 8 اگست کو ریلیز ہوگی۔ جیکولین فرنینڈس کو فلموں سے زیادہ شہرت آئٹم سانگز سے ملی۔ بالی وڈ فلم ریس ٹو کے گانے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم ہاوٴس فل ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد سری لنکن بیوٹی فلم ہاوٴس فل کے تیسرے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ہاوٴس فل ٹو میں اداکار اکشے کمار جان ابراہم، رشی کپور اور اداکارہ آسن نے اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا تھا۔ ہاوٴس فل تھری میں جیکولین فرنینڈس کے علاوہ اداکار اکشے کمار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ہاوٴس فل تھری اس سال اگست میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :