ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوگا ، ورلڈ کپ کے حتمی شیڈول کااعلان کیاجائیگا

پیر 28 اپریل 2014 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ ( ڈبلیو بی سی ایل) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 4 مئی کو منعقد ہوگا جس میں ورلڈ کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈکرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے جس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے سینئر نائب صدر مہانتیش جی کے ‘ ڈائریکٹر ٹیکنیکل آرمنڈ بام اور سیکرٹری جنرل ریمنڈ موکسلے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل آرمنڈ بام جنوبی افریقہ اور رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد متفقہ طور پر ورلڈ کپ کے حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائیگا-

متعلقہ عنوان :