انڈے کھائیں، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچیں

پیر 28 اپریل 2014 12:22

انڈے کھائیں، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض قلب بڑھتے ہوئے وزن اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو انڈوں کو اپنی خوراک کا لازمی جزو بنا لیں۔

(جاری ہے)

جدید طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے میں شامل پروٹینز بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹ انسان کو کینسر جیسے موذی و مہلک مرض سے بچاتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈوں میں پایا جانے والا وٹامن بی کا جزو "کولین" بچوں کی دماغی نشوونما میں مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔