بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

پیر 28 اپریل 2014 11:39

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور ..

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے کوٹلی کے سب سیکٹر کوٹیرا میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے میں بھارتی فوج نے دوسری بار کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے قبل جمعے کو بھی بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی۔