شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے، کیپٹن سمیت 3سیکورٹی اہلکار شہید ، 9اہلکار زخمی

اتوار 27 اپریل 2014 00:06

شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے، کیپٹن سمیت 3سیکورٹی ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت3سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 3اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد کے نزدیک ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، جس سے گاڑی میں موجود ایک کیپٹن سمیت3اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں بھی ایک گاڑی باروری سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں 6سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے ۔