ڈولفن اور انسانوں پر مبنی فلم ڈولفن ٹیل ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم ڈولفن کے پیار اور جذبات کی کہانی ہے خوبصورت ، معصوم اور دل کو لبھاتی ڈولفن انسانوں سے دوستی اور وفاداری کی مثال ہے

اتوار 27 اپریل 2014 23:01

ڈولفن اور انسانوں پر مبنی فلم ڈولفن ٹیل ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ڈولفن اور انسانوں پر مبنی فلم ڈولفن ٹیل ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم ڈولفن کے پیار اور جذبات کی کہانی ہے خوبصورت ، معصوم اور دل کو لبھاتی ڈولفن انسانوں سے دوستی اور وفاداری کی مثال ہے ڈولفن پر مبنی فلم ڈولفن ٹیل کا سیکوئل آگیا ہے سال دو ہزار گیارہ کی فلم ڈولفن ٹیل کے سیکوئل کے منتظر بچے اب تیار ہوجائیں کیونکہ ان کی پسندید فلم ڈولفن ٹیل کا سیکوئل ڈولفن ٹیل ٹو کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے فلم کی کہانی ایک ڈولفن کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں سے بچھڑ کر طوفان میں فلوریڈا کے ساحل پر نکل آتی ہے جہاں ایک لڑکا اس کی مدد کرتا ہے اور اب اس فلم کی کہانی میں ایک ننھی ڈولفن کا مزید ضافہ ہوگیا ہے ماں اور ننھی ڈولفن اور ان دونوں کی انسانوں سے دوستی پر فلمائی گئی فلم ڈولفن ٹیل ٹو انیس ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :