برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے79 برس بیت گئے،برسی آج منائی جائے گی ،ملک بھرمیں نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

اتوار 27 اپریل 2014 23:01

برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے79 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے79 برس بیت گئے ان کی 79ویں برسی 28اپریل بروز پیرمنائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھرمیں نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری4اپریل 1897ء کو بھارت کے شہر بنارس کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آغا حشر کاشمیری نے 1897ء میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اسی وجہ سے انہیں انڈین شیکسپیئر کا خطاب ملا ان کے مشہور ترین ڈراموں میں خوبصورت بلا،سیتا بن ماس،سفید خون،شہیدناز،مرید شک،گنگا اترن اور دیگر شامل ہیں۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے ان کی تدفین میانی صاحب لاہور میں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :