مدھر بھنڈارکر کی فلم میں کام نہیں کر رہی،دپیکا پڈوکون

اتوار 27 اپریل 2014 23:00

مدھر بھنڈارکر کی فلم میں کام نہیں کر رہی،دپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلمساز مدھر بھنڈارکر کے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میڈیا پر اس قسم کی آنے والی خبروں سے حیران ہوئی ہیں کہ وہ فلمساز بھنڈارکر کی نئی فلم سائن کریں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ دپیکا پڈوکون فی الحال فرح خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :