متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے امکانات روشن، تین بڑی مذہبی جماعتوں میں بحالی پر اتفاق

اتوار 27 اپریل 2014 21:33

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے امکانات روشن، تین بڑی مذہبی جماعتوں میں ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کی بحالی کے امکانات روشن ،تین بڑی مذہبی جماعتوں میں بحالی پر اتفاق ، مولانا فضل الّرحمان سرگرم ہو گیا ہے۔سیاسی جماعتوں سے رابطے مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔با خبر ذرائع نے بتایا ہے ،کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الّرحمان حکومتی اتحاد سے نکلنے کے بعد ایم ایم اے کے بحالی کے لئے سرگرم ہے۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کر کے ان کو امارت کی مبارکبا د دی ۔ اور ایم ایم اے کے بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ۔جس پر سراج الحق نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔سراج الحق کے علاوہ مولانا فضل الرحمان روا ہفتے میں مولانا طیب اور مفتی نعیم کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تیسری بڑے مذہبی جماعت جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سیع الحق سے اچانک ملاقات کر کے ان سے ایم ایم اے کے بحالی کے حوالے سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

اور اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے ۔ کہ مولانا سمیع الحق کو ایم ایم اے کی بحا لی کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔سیاسی مبصرین کے مطابق ایم ایم اے کے بحالی سے ملک کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کئے جائیں۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما نے بتایا کہ اس وقت ایم ایم اے کی بحالی اس لئے بھی ضروری ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے ایسے بل قومی اسمبلی سے پاس کئے جا رہے ہیں ۔

جس سے مذہبی جماعتوں کو شدید تحفظات ہے اور اسی وجہ سے جمعیت علماء اسلام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ایسے حال میں مولانا نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو شدت سے محسوس کیا ۔انہوں نے بتایا کے مولانا نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔جون کے آخر میں اسلام آباد میں تمام مذہبی اور ہم خیال جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :