مودی جیت گئے تو مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا،فاروق عبداللہ، کشمیری ہندو قوم پرست شخص کو قبول نہیں کریں گے،مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب کر مرجانا چاہئے،خطاب

اتوار 27 اپریل 2014 21:09

مودی جیت گئے تو مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا،فاروق عبداللہ، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کی حکمران پارٹی کے رہنما ء اورکٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے والد فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو پھر کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا،مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب کر مرجانا چاہئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اتوارکوسری نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری عوام کسی ہندو قوم پرست شخص کو قبول نہیں کریں گے اور نریندر مودی اقتدار میں آیا تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا، اس موقع پر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب کر مرجانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :