گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا،عابد شیرعلی،قطر سے ایل پی جی درآمدکے بعدبجلی کی قیمتیں کم ہوں گی ،جانے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے،طالبان سے مذاکرات نیک نیتی سے شروع کیے،امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیرمملکت پانی وبجلی

اتوار 27 اپریل 2014 19:49

گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا،عابد شیرعلی،قطر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات نیک نیتی سے شروع کیے،کامیابی کے لیے پرامیدہیں،امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگا، اس وقت حکومت غریب صارفین کو دوسوچھبیس ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ،قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد سے بھی حکومت کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ، حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم ہوجائے گی، سرکاری ریڈیوکے مطابق ایک انٹرویومیں وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے ، اس سال جون تک 1500میگاواٹ اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی،انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگا ، انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت غریب صارفین کو دوسوچھبیس ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،عابدشیر علی نے کہاکہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے ہیں اسی طرح قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد سے بھی حکومت کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ،ان کاکہنا تھاکہ ہمسایہ ممالک سے بجلی کی درآمد کے حکومتی منصوبوں کے طورپر ایران سے خضدار تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جارہی ہے ،عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم ہوجائے گی۔