ریلوے سگنلز کی درستگی اور مزید جدت کیلئے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے ‘پارلیمانی سیکرٹری عاشق کرمانی،تمام اضلاع کی ریلولے چوکیوں میں موجود پولیس ملازمین کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

اتوار 27 اپریل 2014 18:45

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی کرمانی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ،خراب ریلوے سگنلز کی درستگی اور مزید جدت کے لیے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے ،ریلوے پٹری کو مانیٹر کرنے کے لیے نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،تمام اضلاع کی ریلولے چوکیوں میں موجود پولیس ملازمین کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں، ریلوے کی ایسی اراضی جہاں پر قبضہ گروپ عناصر عرصہ دراز سے قبضہ جمان ہیں ان کو واگذار کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف لیگی صوبائی رہنماء چوہدری منیب الحق کی رہائش گاہ پر اوکاڑہ پریس کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عتیق چوہدری،اشفاق چوہدری،حافظ حسنین رضا ،ملک ظفر اقبال اور اظہر شیخ بھی موجود تھے سید عاشق کرمانی نے کہا کہ سابق ادوار میں محکمہ میں ہونے والی کرپشن اور بد عنوانیوں کے باعث محکمہ کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا گیا تھا جس کی سمت درست کر کے اس کو خوشحالی کی پٹری پر گامزن کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں موجود ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتربنائے جانے کا کام بھی مرحلہ وار جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عاشق کرمانی نے کہا کہ ریلوے کے مزید نئے انجن آنے کے بعد مزید بہتری آ جائے گی انہوں نے کہا کے مال بردار گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں عاشق کرمانی نے کہا کہ محکمہ ریلوے میڈیا کے نمائندوں کو دی جانے والی رعایت کو ہرگز ختم نہیں کر رہی بلکہ موجودہ حکومت مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :