Live Updates

(ن)لیگ کی مقبولیت صرف جعلی سروے میں ہے ،پنجاب کے عوام اسے مسترد کر تے ہیں‘محمو دالرشید، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ‘صوبائی اپوزیشن لیڈر

اتوار 27 اپریل 2014 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ‘(ن)لیگ کی مقبولیت صرف جعلی سروے میں ہے عملی طور پر پنجاب کے عوام ان کو مسترد کرتے ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی ‘عام انتخابات میں ہونیو الی بد ترین دھاندلی کے خلاف 11مئی کو بھر پور احتجاج کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ‘موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے ناکامی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز سبزہ زادر میں تحریک انصاف کے رہنما میاں عمر کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے اور ہم نے سوات کے ضمنی انتخاب میں (ن)لیگ کی جیتی ہوئی نشست ان سے چھین لی ہے اور آج پورے ملک میں تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس پر عوام اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ والے جعلی سروے سے خود کو مقبول ثابت کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکے ہیں اور ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات