تمام ادارے اپنی حدودمیں رہ کرکام کریں یہی ملک کیلئے بہترہے،چودھر ی محمد سرور، ملک کا قانون افضل ہے ،طالبا ن کے جائز مطالبات مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی میڈیا آزاد ہے ،خبروں کو قومی مفاد پر ترجیح نہیں دی جانی چاہئے ،اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پاکستان کا امیج مزید بہتر بنا سکتے ہیں،گورنر پنجاب کی پاکپتن میں حضرت بابافریدالدین گنج شکر کے مزارپر حاضری،ملکی سلامتی،استحکام،ترقی وامن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دعا

اتوار 27 اپریل 2014 17:44

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورنے کہاہے کہ عدلیہ،مقننہ،فوج اور میڈیا ملک کے چارستون ہیں،چاروں ستونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے، ملک کا قانون ہی سب سے افضل ہے ،طالبا ن کے جو بھی جائز مطالبات ہیں وہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں ،اور پاکستان کی سا لمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ہونگے، اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پاکستان کا امیج مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے،گزشتہ روز پاکپتن میں دربارحضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرورنے کہاکہ ملک کے چاروں ستون اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،یہی ملک کیلئے بہترہے،انہوں نے کہاکہ ملک کا قانون ہی سب سے افضل ہے ،طالبا ن کے جو بھی جائز مطالبات ہیں وہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں ،اور پاکستان کی سا لمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا برطانیہ سے کہیں زیادہ آزاد ہے ، لیکن خبروں کو قومی مفاد پر ترجیح نہیں دی جانی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پاکستان کا امیج مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے،اس موقع پر سجادہ نشیں دیوان احمد مسعود چشتی نے گورنرِ پنجاب کی دستار بندی کی،متعدد ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے،گورنرنے ملکی سلامتی،استحکام،ترقی اورامن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دعا کی۔