ملتان، شادی تقریب سے اغوا ہونے والی 3 بچیوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں ،تیسری کی تلاش جاری،پولیس کا واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ،زیادتی کے بعد قتل کیاگیا،مقامی افراد۔ تفصیلی خبر

اتوار 27 اپریل 2014 17:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ملتان میں دو روز قبل شادی کی تقریب سے اغوا ہونے والی 3 بچیوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے،اتوارکوڈی ایس پی صدر ملتان تنویر احمدنے کہاکہ تینوں بچیاں دو روز قبل شادی کی تقریب میں گئی تھیں جہاں سے انھیں اغوا کرلیا گیا تھا، تینوں بچیوں کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرادی گئی تھیں تاہم اتوارکی صبح 10 سالہ مہر بانو کی لاش قطب پور اور 7 سالہ زہرہ بی بی تھانہ الپہ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ہیں جب کہ 6سالہ شاہدہ کی تلاش اب بھی جاری ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ بچیوں کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان سے زیادتی سے متعلق دعووٴں کی تصدیق یا تردید کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :