لنڈی کوتل میں بم دھماکہ،امن لشکر کا ایک کارکن ہلاک،تین زخمی،دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ، زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا

اتوار 27 اپریل 2014 17:04

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے،ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق لشکر گروپ سے ہے،حملے میں ایک گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی،واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،نجی ٹی وی کیمطابق اتوارکو سرکاری ذرائع نے بتایاکہ توحید السلام نامی امن لشکر کے کارکنوں کی گاڑی لنڈی کوتل کے علاقے ذکاخیل میں ہونے والے اس حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی،ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق لشکر گروپ سے ہے، گروپ نے لشکر اسلام کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :