حکومتی اعدادوشمار میں شارٹ فال میں کمی کی نوید ،تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، شہری اور دیہی علاقوں میں 12سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیساتھ پانی کی قلت نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا، تاجروں اور شہریوں کاطویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ،بجلی کی پیداوار بتدریج بڑھ رہی ہے ‘ ذرائع وزارت پانی وبجلی،ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ،آئندہ تین روز تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا‘محکمہ موسمیات
اتوار 27 اپریل 2014 16:58
لاہور/نارووال/شرقپورشریف /گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) حکومتی اعدادوشمار میں شارٹ فال میں کمی کی نوید سنا دی گئی تاہم تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، شہری اور دیہی علاقوں میں 12سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی کی قلت نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ، تاجروں اور شہریوں نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق دو روز میں شارٹ فال میں 500میگا واٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اوریہ 2100میگا واٹ کی سطح پر آگیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار11ہزار میگا واٹ جبکہ طلب 13100میگا واٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہائیڈل سے 3050‘تھرمل سے1535 ‘ آئی پی پیز سے6415اور ونڈ پاور سے 5میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔(جاری ہے)
شارٹ فال میں کمی اور چھٹی کے باعث سرکاری و نجی دفاتر اور صنعتیں بند ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی۔
مختلف شہری علاقوں میں گزشتہ روز بھی 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق بعض دیہی علاقوں میں مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے ۔ نارووال میں شہریوں نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ،شرقپور شریف اور گوجرانوالہ میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں ا ور عام شہریوں نے مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی کی بندش بھی شروع ہو گئی ہے جس سے وہ دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ۔دوسری طرف وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے تاہم موسم کی شدت بڑھتے ہوئے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ بجلی کی طلب اوررسد میں فرق کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور قوی امید ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گزشتہ سال کے موسم گرما کی نسبت امسال کم رہنے کا امکان ہے ۔دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور لاہور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پارہ بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جا پہنچا ، کراچی ، حیدرآباد میں بھی گرمی بڑھنا شروع ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.