پشاور، پولیس چوکی کے قریب سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ برآمد

اتوار 27 اپریل 2014 16:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس چوکی کے قریب بھاری تعداد میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹ برامد کر لی گئی،ایس پی کینٹ فیصل کے مطابق پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ شاہ پور چوکی کے قریب کھیتوں میں دو مشکوک کین موجود ہیں اور خودکش جیکٹ بھی موجود ہیں بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا چیکنگ کے بعد کین سے 60 کلو بارودی مواد اور خودکش جیکٹ برامد کرلی، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق خودکش جیکٹ میں دس کلوگرام مواد تھا جس میں نٹ اور چھرے بھی استعمال کیے گیے، بارود افغانستان میں استمال ہونے والے تیل کے بڑے بڑے ڈبوں میں رکھا گیا تھا

متعلقہ عنوان :