تجارتی خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ،فنانس بل میں ایس آر او رجیم پر نظر ثانی کر کے اس کو سادہ اور آسان بنایا جائیگا‘ وزیر تجارت،کسان حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی،سوچ بچار اور ہوم ورک کیساتھ تجارتی معاہدے کرینگے،ایل این جی کا ٹرمینل اس برس کے آخر یا آنے والے سال کے شروع میں کام شروع کر دے گا‘انجینئر خرم دستگیر کی انٹر ویو میں گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کسان حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی،بھارت کے ساتھ زرعی درآمدات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی خطرے کی صورت میں فوری تجارتی حفاظتی اقدامات کریں گے ۔ ایک انٹر ویو میں وزیر تجارت نے کہا کہ موجودہ حکومت اتنی غافل نہیں کہ وہ اپنے کسان بھائیوں کو برباد کرے۔
موجودہ حکومت سوچ بچار اور ہوم ورک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے گی تاکہ بعد میں اس کو پچھتانا نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی چین کے ساتھ اور چین کی کوریا کے ساتھ دیرینہ عداوت چلی آر ہی ہے لیکن دنوں ملک اربوں ڈالر کی تجارت کر رہے ہیں لہٰذاہمسایہ ملک ہو یا خطے کا کسی سے تجارت کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے 10برس میں بجلی کی پیداوار 40 سے 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی پھر بجلی وافر اور سستی ملے گی۔
ایل این جی کا ٹرمینل اس برس کے آخر یا آنے والے سال کے شروع میں کام شروع کر دے گا ۔ اس ٹرمینل سے درآمدی گیس لائی جائے گی جس سے گیس کی کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماضی میں جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانے کے لیے صرف جمع خرچ کیا گیا لیکن موجودہ حکومت عملی طور پر اس پر کام شروع کر رہی ہے ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ جی ڈی پی کی شرح کو بڑھایا جائے تو تجارت کو بھی بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا اب تجارتی خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ پاکستانی تاریخ کا کارنامہ ہے ۔ پہلے پاکستان کو ایک دو یا تین سال کے لیے یورپین منڈیوں تک رسائی ملتی تھی اب 10سال کے لیے دی گئی ہے جس سے پاکستان مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں اپنا سکہ جمانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ کے فنانس بل میں ایس آر او رجیم پر نظر ثانی کر کے اس کو سادہ اور آسان بنایا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.