میو ہسپتال سے نو سر باز خواتین نو ماہ کا بچہ اغواء کر کے فرار ہو گئیں ، شرقپور کی رہائشی خاتون داتا دربار حاضری کیلئے لاہور آئی تھی، بیمار ہونے پر بچے کو میو ہسپتال لائی

اتوار 27 اپریل 2014 16:11

میو ہسپتال سے نو سر باز خواتین نو ماہ کا بچہ اغواء کر کے فرار ہو گئیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) میو ہسپتال میں دونوسرباز خواتین نے علاج کے لئے لائے گئے 9 ماہ کے بچے کو اغوا کرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شرقپور کی رہائشی خاتون داتا دربار حاضری کے لئے لاہور آئی تھی، اس دوران اس کا 9 ماہ کا بچہ بیمار ہوگیا جس کے علاج کے لئے وہ میو سپتال آئی، ہسپتال کے دروازے پر اس کی ملاقات دوخواتین سے ہوئی جس میں سے ایک نے ڈاکٹروں کو دکھانے کے بہانے اس کا بچہ لیا اور دوسری پرچی بنوانے کے بہانے چلی گئی، کچھ دیر بعد جب ماں نے اپنے بچے کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ان دونوں خواتین کی تلاش شروع کی تو لیکن اسے وہ خواتین نہ ملیں جس پر اس نے ہسپتال میں چیخنا چلانا شروع کر دیا ۔

مغوی بچے کی ماں کی جانب سے گوالمنڈی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی رپورٹ درج کرانے جانے کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو لے جانے والی خواتین کی شناخت کے لئے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی اور امید ہے کہ ان دونوں خواتین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :