امن مذاکرات جاری ہیں،مشرف کو بیرون ملک بھیجا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،پروفیسر ابرہیم

اتوار 27 اپریل 2014 15:41

امن مذاکرات جاری ہیں،مشرف کو بیرون ملک بھیجا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،پروفیسر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن و امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے ، حقیقی مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔طالبان سے ایپل ہے کہ جنگ بندی میں توسیع اور فوجی ادروں پر حملے نہ کریں۔سیکورٹی فورسز بھی قبائلی علاقوں میں جیٹ طیاروں کے زریعے معصوم لوگوں پر بمباری نہ کریں۔

(جاری ہے)

المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ فوج آپریشن ترک کرے ، مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ دونوں کمیٹوں کی براہ راست ملاقات آرمی چیف سے ہونی چاہئے تاکہ پاک فوج کا موقف واضح ہوجائے ۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ اگر پاک فوج مذاکرات کا حصہ نہیں بنتی تو حکومت پر اعتماد کرے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر پرویز مشرف کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت دی گئی تو اس کی زمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ عدالت میں لاپتہ افراد کیسز میں خفیہ اداروں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :