خانیوال میں کار اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

اتوار 27 اپریل 2014 15:41

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) کبیر والہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شور کوٹ کے رہائشی عمر حیات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملتان جارہے تھے کہ حویلی کورنگا کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے میں رشیدہ بی بی،اس کا بیٹا جاوید اقبال، بیٹی بلقیس اور رشتہ دار ساجد الیاس موقع پر ہی جاں بحق اور عمر حیات زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو تحصیل اسپتال کبیر والا منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حویلی کورنگا پولیس اسٹیشن نے ٹرک کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔