وفاق کاصوبائی ترقی کے لیے وزیراعظم ترقیاتی پیکج برائے بلوچستان تشکیل دینے کا فیصلہ،اسحاق ڈارکی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،باضابطہ اعلان وزیر اعظم ، ، پیکج کی نگرانی صوبائی حکومت کریگی

اتوار 27 اپریل 2014 14:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وفاق نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم ترقیاتی پیکج برائے بلوچستان تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ، پیکج کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم جلد کرینگے ، پیکج کی نگرانی صوبائی حکومت کریگی،ترقیاتی پیکج کی تیاری کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،جس میں وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،چیف سیکریٹری بلوچستان اور صوبائی کابینہ کے 4 ارکان شامل کیے جائیں گے ،یہ پیکیج ابتدائی طور پر 50ارب روپے کی گرانٹ پر مشتمل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر اس پیکج کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا،نجی ٹی وی کے مطابق پیکج کے تحت بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر ،گوادر میں ترقیاتی کاموں ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،گوادر میں صنعتی زون کے قیام،صوبے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلیے 3ہزار آر او پلانٹس کی تنصیب ،صوبے کے 5 بڑے اضلاع میں دل اور کینسر کے امراض کے اسپتالوں کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

پیکج کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم جلد کرینگے ، پیکج کی نگرانی صوبائی حکومت کریگی۔

متعلقہ عنوان :