میرا چیلنج ہے کہ بھارت کی نسبت ہمارے ملک میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘ نور ،طویل عرصہ بعد ہدایتکار عدیل پی کے کی فلم ” بلائنڈ لو “ میں کام کر رہی ہوں ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

اتوار 27 اپریل 2014 13:35

میرا چیلنج ہے کہ بھارت کی نسبت ہمارے ملک میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میرا چیلنج ہے کہ بھارت کی نسبت ہمارے ملک میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،شوبز میں ہم ہمسایہ ملک سے کسی طرح بھی کم نہیں تاہم ہم صرف جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے ۔

(جاری ہے)

” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور نے کہا کہ میں طویل عرصہ بعد ہدایتکار عدیل پی کے کی فلم ” بلائنڈ لو “ میں کام کر رہی ہوں جس میں میرا کردار انتہائی جاندار ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر اچھا اسکرپٹ اور اچھے ہدایتکاروں کی طرف سے فلم میں کرداروں کی پیشکش ہوئی تو کام جاری رکھوں گی ۔ میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو نجی ٹی وی سے پیش کئے جانیوالے میرے شو کو پسند کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :